hot sexy Tennis player

ایسا کیاہوگیا کہ جوہانا کونتا نے ایک سال میں ہی۔۔۔

لندن جدت ویب ڈیسک برطانیہ کی اسٹار کھلاڑی جوہانا کونتا نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپنے کوچ وم فیسٹ سے رائیں جدا کر لیں، انجری مسائل کے باعث رواں سیزن میں شیڈول بقیہ ٹینس ٹورنامنٹس بھی نہیں کھیلیں گی۔ 26 سالہ برطانوی کھلاڑی کونتا سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں، ایونٹ کے ایک ہفتے بعد شیڈول ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی میں بھی حصہ نہیں لیں گی۔اپنے ایک بیان میں جوہانا کونتا نے کہا کہ میں نے اور کوچ وم فیسٹ نے باہمی مشاورت سے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، وم سے بہت کچھ سیکھنے کو موقع ملا جو مستقبل میں میرے کام آئےگا۔ انہوں نے کہا کہ پائوں کی انجری میں بتدریج بہتری آرہی ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ رواں سیزن بقیہ ایونٹس میں حصہ نہ لینا میرے لئے فائدہ مند رہے گا اسلئے میں نے سیزن سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.