Iran Earthquake 3 Killed

ایران میں زلزلے سے تین افراد ہلاک،کئی دیہاتوں اورمکانات کا نقصان

تہران جدت ویب ڈیسک :ایران میں زلزلے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی دیہاتوں میں مکانوں کو نقصان پہنچا ۔ایران کے سرکاری خبررساں ادارے نے ہلال احمر کے ایک صوبائی سربراہ رسول راشکی کے حوالے سے کہاکہ زلزلے سے ایک 18 سالہ لڑکی ہلاک ہوئی۔زلزلے کے بعد بھی کئی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔راشکی کا کہنا تھاکہ مقامی رپورٹرز کی اطلاع کے مطابق زلزلے سے دو اور لوگ بھی ہلاک ہوئے ، تاہم ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔امریکہ کے جیالوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.5 تھی اور اس کا مرکز زاہدان سے 200 کلو میٹر جنوب مغرب میں 26 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ایران اہم جیالوجیکل فالٹ لائنز پر واقع ہے اور حالیہ برسوں میں وہاں کئی تباہ کن زلزلے آ چکے ہیں۔ پچھلے سال نومبر میں مغربی صوبے کرمانشاہ میں 7.3 قوت کے زلزلے میں 620 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔2003 میں جنوب مشرقی صوبے کرمان میں 6.6 قوت کے زلزلے سے تاریخی شہر بام زمین بوس ہو گیا تھا اور 31 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.