Imran Khan Pakistan Tehreek-e-Insaf PTI Chairman

اہم ہدف 100 روزہ ایجنڈے کا نفاذ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اہم ہدف 100 روزہ ایجنڈے کا نفاذ ہے جب کہ ہم قابلیت، کفایت شعاری اور کرپشن کے خاتمے پر مکمل توجہ مرکوز رکھتے ہوئے گورننس میں انقلاب برپا کرنے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کو سرسبز بنانے کی اس تحریک میں آپ سب میرا ساتھ دیں تاکہ ہم ماحولیاتی تغیر کا مقابلہ کرسکیں اور اپنی آئندہ نسلوں کو آلودگی کے تباہ کن اثرات سے محفوظ بنا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.