Pakistan

اگلے پارٹی صدر کا انتخاب نواز شریف اور پارٹی رہنمائوں کی مشاورت سے ہو گا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمارے پارٹی لیڈر ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے اگلے صدر کا انتخاب میاں نواز شریف اور پارٹی رہنمائوں کی مشاورت سے ہو گا۔ تمام فیصلے جو نواز شریف کے خلاف آئے یا آئیں گے پہلے سے لکھے جا چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمزور فیصلوں کا دفاع کرنے کے لئے کمزور فیصلے ہی لکھنا پڑتے ہیں ۔ نواز شریف کے خلاف عدلیہ کا فیصلہ بھی پانامہ کیس کی ایک کڑی ہے۔ اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی ہے مریم اورنگزیب نے دعوی کیا کہ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ پہلے سے لکھا جا چکا تھا اس کے بعد بھی جو فیصلے آنے والے ہیں وہ پہلے سے تحریر شدہ ہیں ۔ پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے ووٹرز کو بھی نااہل کیا جا سکے ۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر کے حوالے سے سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ہمارے پارٹی لیڈر ہیں وہ دیگر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد اگلے صدر کا انتخاب کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.