اکشے کمار اپنی ہی فلم کی ریلیز میں رکاوٹ بن گئے‘مگر کیسے۔۔۔جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’پیڈمین‘ کی ریلیز کی وجہ سے بھارتی میگا بجٹ فلم ’2.0‘کی نمائش کی دوسری مرتبہ مؤخر کر دی گئی ہے۔فلم 2.0 مہنگی ترین بھارتی فلم ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی انڈین تھری ڈی فلم بھی ہے جس میں اکشے کمار اور معروف اداکار رجنی کانت دونوں پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئینگےیہ فلم 450 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنائی جارہی ہے اور یہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم’ربورٹ‘ کا سیکوئل ہے۔فلم کو رواں سال دیوالی پر ریلیز ہونا تھا مگر ایک ساتھ 2 بڑی فلموں کی نمائش کے باعث اس کی ریلیز جنوری 2018 تک ملتوی کر دی گئی۔لیکن اب ایک بار پھر اس کی ریلیز کی تاریخ 25 جنوری سے آگے بڑھاتے ہوئے 13 اپریل 2018 کردی گئی ہے۔فلمسازوں نے ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کی وجہ ویڑول ایفیکٹ âوی ایف ایکسá میں ہونے والے کام کو قرار دیا ہے لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریلیز میں تاخیر کی وجہ اکشے کمار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے پروڈکشن ہاؤس کی فلم ’پیڈمین‘ کی نمائش 26 جنوری 2018 کو ہونی ہے جس میں مرکزی کردار اکشے کمار نبھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.