Fakhar Zaman on PSL2018 Dubai

اچھے آغاز کے بعد میچ ہارنا مایوس کن تھا،فخر زمان

دبئی جدت ویب ڈیسک :لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ملتان سلطانز کے خلاف 49 کے اسکور پر آؤٹ ہونے پر کہا ہے کہ وہ اپنی نصف سنچری کے بارے میں نہیں ٹیم کے بارے میں سوچ رہے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چوکا مارنے کی کوشش کررہے تھے تاہم بال سیدھی فیلڈر کے پاس چلی گئی۔انہوںنے کہاکہ اچھے آغاز کے بعد میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، آئندہ میچوں میں اس میچ کے مثبت پہلوؤں پر فوکس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اوپنر کا کام اچھا آغاز فراہم کرنا ہوتا ہے، اننگز کا اختتام مڈل آرڈر کے بلے باز کرتے ہیں تاہم ان کی پھر بھی کوشش ہوتی ہے کہ اننگز کو لمبا لیکر چلوں۔انہوں نے کہا کہ بطور اوپنر ان کا کام اوپر کے نمبرز پر آکر رنز کرنا ہے ¾جب زیادہ شاٹس کھیلے جاتے ہیں تو آؤٹ ہونے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔خیال رہے کہ میچ میں فخر کی ٹیم لاہور قلندرز کی ٹیم کو 43 رنز سے شکست ہوئی تھی۔فخر زمان اپنی ٹیم کا اچھا آغاز فراہم کرنے میں کامیاب رہے تھے تاہم آخری سات بلے باز مجموعے میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کرپائے اور اس طرح ملتان اپنا دوسرا میچ بھی جیت گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.