آٹھ سالہ بچہ گدھے کے ساتھ باندھ کر بے دردی سے قتل

ایبٹ آباد جدت ویب ڈیسک ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی حدود میں گدھا کھیتوں میں داخل ہونے پر 8 سالہ بچے کو گدھے کے ساتھ باندھ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق تھانہ لورہ کی حدود میں واقع علاقے کنگڑ میرا میں 8 سالہ بچے کی اس وقت جان لے لی گئی جب اس کا گدھا مقامی زمیندار محمد مسکین کے کھیتوں میں داخل ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گدھے کو واپس لینے کےلئے جب 8 سالہ بچہ مزمل کھیت میں گھسا تو زمیندار نے بچے کو پکڑ لیا اور اسے سبق سکھانے کے لیے گدھے کے ساتھ باندھ دیا۔بچے کو گدھے کے ساتھ باندھنے کے بعد گدھا بھگایا گیا اور کئی کلو میٹر تک بھگانے کی وجہ سے بچے کے سر، چہرے، بازوں اور ٹانگوں پر شدید زخم آئے جس وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔تھانہ لورہ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر âایس ایچ اوá ہارون احمد کا کہنا ہے کہ مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، جبکہ ملزم محمد مسکین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.