PPP

آصف علی زرداری کی کاوشوں کے سبب سندھ ترقی کی دوڑ میں سر فہرست ہے،سلمان عبداللہ مراد

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ ترقیاتی پروجیکٹ اس انداز میں تعمیر کر رہے ہیں کہ وہ علاقہ عوام کی ضروریات کو پورا کر سکیں کمیونٹی سینٹر کو شہری علاقے میں ضرور اہمیت ہے لیکن دیہی علاقوں میں اس کی افادیت بہت زیادہ ہے خوشی /غمی کے موقع کے علاوہ لوگ آپس کے مسائل کا حل بھی مل بیٹھ کر یہاں کرتے ہیں جب ہم نے ضلع کونسل کی باگ دوڑ سنبھالی تو کمیونٹی سینٹرز کی حالت زار ابتر تھی جس کو طریقے سے تزئین آرائش کر کے قابل استعمال بنایا گیااور کچھ نئے کمیونٹی سینٹر ز بھی بنائے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چھوہڑ میں کمیونٹی سینٹر کادورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،اراکین کونسل لالا اسلم ،مجاہد جوکھیو,جان عالم جوکھیو بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرادری اور کو چئیرمین آصف علی زرداری نے کاوشوں کے سبب سندھ ترقی کی دوڑ میں سر فہرست ہے ہم پنجاب کی طرح تشہیر کے بجائے وہ پیسہ عوام کی خدمت میں خرچ کررہے ہیں جس سے بہتری آرہی ہے انشا ء اللہ کارکردگی کی بناء پر آئندہ آنے والے الیکشن فیصلہ کرینگے کے پاکستان کی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا ہے بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے کے بعد ترقی کی ایسی رفتار ہوگی جو عوامی خواہشات کے عین مطابق ہوگی ضلع کونسل کراچی اپنی قیادت کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دے رہی ہے جس میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.