PPP

آصف زرداری کا بدین میں بچوں میں خسرے کی بیماری کے پھیلنے کانوٹس

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بدین میں بچوں میں خسرے کی بیماری کے پھیلنے پر نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس مرض کو روکنے کے لئے بروقت اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ سابق صدر نے حکومت سندھ کو یہ بھی ہدایت کی کہ ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم کو فوری طور پر بدین روانہ کیا جائے تاکہ بیماری کی وجوہات سامنے آئیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بچوں کی صحت حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے۔ حکومت ترجیحی بنیادی پر اپنی ذمے داری نبھائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.