Shape Of The Water Movie Oscar Award

آسکر ایوارڈ ، ’’شیپ آف دی واٹر‘‘ بہترین فلم قرار

لاس اینجلس جدت ویب ڈیسک : انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، آسکرایوارڈز کا میلہ سج گیا، کوکو بہترین اینیمیٹڈ فلم قرار پائی، سیم راک ویل نے بہترین معاون اداکار اور ایلیسن جینی نے اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔نوے ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی گئی، “دی شیپ آ ف واٹر” کے ہدایتکار گلیرمو ڈیل ٹورو نے آسکر ایوارڈ جیت لیا۔ بہترین اینیمیٹڈ فلم کا آسکر کوکو کے نام رہا۔ایلیسن جینی کو فلم آئی، ٹونیا کے لئے بہترین معاون اداکارہ کا آسکر دیا گیا۔ سیم راک ویل نے فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ میزوری کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ویڑول ایفیکٹس کا آسکر سائنس فکشن فلم بلیڈ رنز 2049 کے نام رہا۔ جنگ عظیم کے تناظر میں بنی فلم ڈنکرک کو بہترین ایڈیٹنگ، ساؤنڈ ایڈیٹنگ اور ساؤنڈ مکسنگ کا ایوارڈ دیا گیا۔ چلی کی فلم اے فینٹاسٹک ویمن غیر ملکی زبان کی بہترین فلم قرار پائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.