آزادی کا جشن منانا زندہ قوموں کی میراث ہے‘سلمان عبد اللہ مراد

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ آزادی کا جشن منانا زندہ قوموں کی میراث ہے پاکستانی قوم ابھی اپنی آزادی کہ جشن کو بھر پور انداز میں مناکر اپنے ملک سے عقیدت کا اظہار کرینگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے 70ویں جشن آزادی کا شایان شان طریقے سے منانے اور اس کے انتظامات کا جائزہ لینے کہ حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وائس چئیرمین محمد رفیق جت ،چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجئنیر فضل محمود گل اراکین کونسل حاجی منظوربلوچ،عبد الطیف رند،جان عالم جوکھیو،شفیع بروہی ،مجاہد جوکھیو،ڈائریکٹر اسپورٹس عبد القیوم بلوچ بھی موجود تھے چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے حاجی منظور ،محبوب جوکھیو نے بتایا کہ جشن آزادی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں اور مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں سائیکل ریس /اسکولوں کے بچوں کے کھیلوں کے مقابلے/ پاکستان کانفرنس /ملی مشاعرہ اور دیگر پروگرام شامل ہیں ضلع کونسل کے ڈویزں آفیسوں میں پرچم کشائی کی جائے گی جبکہ مرکزی تقریب کا انعقااد ضلع کونسل کے ہیڈ آفس میں کیا گیا ہے چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ مادر وطن کے جشن کے حوالے سے جتنے بھی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے وہ کم ہے کیونکہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جس کے حصول کے لئے بیس لاکھ سے زائد مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس کے تعمیر وترقی کے لئے ہمیں شب وروز گوشاں رہنا ہے ہمیں اس سوچ کو بدلنا پڑے گا کہ ہمیں پاکستان نے کیا دیا بلکہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا پورے پاکستان کی نظریں اس وقت بلاول بھٹو زرادری پر لگی ہیں کہ وہ جلد پاکستان کی باگ ڈورسنبھالیں کیونکہ ان کی قیادت میں ہی پاکستان اصل معنوں میں ترقی کرسکتا ہے بلاول پاکستان کو اس مقام پر لے جائیں گے جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا انشا ء اللہ 2018کے الیکشن میں بلاول بھٹو زرادری سر خرو ہو کے پاکستان کی قیادت سنبھالیں گے اس سے ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوگا

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.