آج دنیا بھر میں عالمی یوم صحت منایا جا رہا ہے

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، کورونا وائرس کے باعث اس سال روایتی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جا رہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی صحت کا عالمی دن ہر سال اپریل کی 7 تاریخ کو منایا جاتا ہے،اس سال کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے صحت سے متعلق آگاہی سیمنارز اور کانفرسز کا آن لائن انعقاد کیا جا رہا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو شکریہ اور محبت کے پیغام بھیج رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے بھی ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل سٹاف کی کہانیاں ، پوسٹرز اور ویڈیوز کی صورت میں شئیر کی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہر سال یوم صحت منانے کا مقصد صحت کے پیچیدہ مسائل سے آگاہی فراہم کرنا اور ان کے سدباب کے لیے اقدامات کرنا ہے۔1950 سے ہر سال 7 اپریل کا دن “ورلڈ ہیلتھ ڈے” کی حیثیت سے منایا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.