آئی فون ایکس میں ایسی خرابی کہ پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا‘جانئے

نیویارک جدت ویب ڈیسک مشہور امریکی کمپنی ایپل کے بہترین اور مہنگے آئی فون ایکس میں ایک اور بڑی خرابی سامنے آگئی۔ایک ہزار امریکی ڈالر مالیت کے جدید فیچرز کے حامل آئی فون ایکس کی ایکٹیویشن کے مسئلے بعد اب ٹچ اسکرین کے نقص کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایپل کی مصنوعات پر نظر رکھنی والی ویب سائٹ نائن ٹو فائیو میک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹھنڈے موسم میں آئی فون ایکس کی ٹچ اسکرین کام کرنا چھوڑ دیتی ہے ۔ایسے مقام پر جہاں درجہ حرارت صفر ہوتا ہے وہاں آئی فون ایکس کی ٹچ اسکرین کے کام کرنے کی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہوجاتی ہے اور یہ ڈیوائس ایک طرح سے غیر فعال ہی ہوجاتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.