DIGITAL MARKETING

آئی بیکس گلوبل اور جوبلی جنرل انشورنس میں معاہدہ

کراچی جدت ویب ڈیسک ڈیجیٹل مارکیٹنگ جوبلی جنرل انشورنس اور آئی بیکس گلوبل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل مارکیٹنگ جوبلی جنرل انشورنس کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیلئے اپنی خدمات فراہم کریگی اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان ایگریمنٹ سائن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں جوبلی جنرل انشورنس کے منیجنگ اور چیف ایگزیکٹو طاہر احمد آئی بیکس گلوبل کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم الٰہی و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر طاہر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس صارفین کو جدید خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے آئی بیکس کے ذریعے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے شہریوں کو سہولتیں فراہم ہونگی انہوں نے مزید کہا کہ انشورنس کے سلسلے میں ملک میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے یورپی ممالک کی نسبت پاکستان میں انشورنس کی افادیت کے حوالے سے شعور کم ہے اس سلسلے میں جوبلی اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیگی آئی بیکس گلوبل کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جوبلی انشورنس جیسے بڑے ادارے کے ساتھ کام کرنے کا موقع دستیاب ہوا ہے آئی بیکس گلوبل کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں لیڈر شپ کا اعزاز حاصل ہے ملک میں آن لائن صارفین کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.