www.joinpakarmy.army.gov.pk

آئیں فوج میں کیریئربنائیں۔۔پاک فوج نے جوانوں کی بھرتی کا اعلان کردیا‘ بھرتیاں کب اور کہاں ہونگی؟ جانئے

مٹھی جدت ویب ڈیسک ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے کہاہے کہ پاکستان آرمی میں بطور سپاہی بھرتی کے لئے ایک موبائل ٹیم آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس چھورکینٹ سے پاکستان آرمی میں بھرتی کے لئے ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں کادورہ کرے گی۔جاری شیڈول کے مطابق 20 فروری کو چھاچھرو،21 فروری کو مٹھی اور 22 فروری 2018 کو اسلام کوٹ پہنچ کر نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔میٹرک یا اس سے زائد تعلیم یافتہ خواہش مند نوجوان جن کی عمر ساڑھے 17 سال سے ساڑھے 22 سال ہو اپنے اصل اسناد دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوگراف کے ساتھ مندرجہ بالا شیڈول کے مطابق حاضر ہوں۔ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے کہاہے کہ پاکستان آرمی میںشارٹ سروس کمیشن کے ذریعے بطور کیپٹن؍ میجر شمولیت اختیار کرنے کے لئے رجسٹریشن 25فروری 2018 تک جاری رہے گی، کسی بھی شعبے میں ماسٹر ڈگری رکھنے والے افراد جن کی عمر یکم مئی 2018 تک 35 سال ہو اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیںمزید معلومات کے لئے پاک آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.army.gov.pkوزٹ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.