اوچ شریف، بھائیوں نے غیرت کے نام پر شدی شدہ بہن کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا

اوچ شریف جدت ویب ڈیسک بھائیوں نے غیرت کے نام پرشادی شدہ بہن کو اینٹیں مارمارکرقتل کردیا جو 4 بچوں کی ماں اورآٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔اطلاعات کے مطابق اوچ شریف میں تین بھائیوں نے شادی شدہ بہن نادیہ حمید کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تینوں بھائیوں نے نادیہ کو ڈنڈے اوراینٹیں مارکرہلاک کیا، مقتولہ 4 بچوں کی ماں اور آٹھ ماہ کی حاملہ تھی جو اپنے شوہرسے ناراض ہو کرمیکے آئی تھی۔پولیس کے مطابق مقتولہ سے موبائل فون برآمد ہوا جس پر بھائیوں کو شبہ تھا کہ اْس کے کسی سے تعلقات ہیں، لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، تینوں بھائیوں فیاض، اعجاز اور شہزاد کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شرو ع کر دیئے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.