England Cricket Team Tour Sri Lanka

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں برس اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کرےگی

لندن جدت ویب ڈیسک :انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں برس اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران انگلش ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم 10 اکتوبر کو پہلے ون ڈے میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، 27 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر تک گال، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر تک پالے کیلی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ انگلش ٹیم 11 برس بعد سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، انگلینڈ نے اس سے قبل 2007ءمیں سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے تھی، 2012ءمیں دونوں ٹیموں کے درمیان آئس لینڈ میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جو کہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.