#KausarSamreen#StationDirector #RadioPakistan

انٹرنیٹ کنیکٹوٹی سے دنیا بھرکے سامعین ریڈیو نشریات سنتے ہیں: کوثر ثمرین

ملتان:جدت ویب ڈیسک:ریڈیو پاکستان ملتان کی اسٹیشن ڈائریکٹر کوثر ثمرین نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملتان کی نشریات کو سامعین اور دانشور طبقے کی مشاورت سے بہتر بنایا جا رہا ہے اور نئی سہ ماہی میں کئی نئے پروگرام اور سلسلے شروع کیے جائیں گے۔
انٹرنیٹ کنیکٹوٹی سے دنیا بھر سے سامعین ہماری نشریات سنتے ہیں۔ فن موسیقی اور دوسرے شعبوں میں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ ریڈیو پاکستان ملتان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے پروگراموں میں زرعی اصلاحات پر پروگرام، نیا فیچر انگن کی کلیاں،تقاریر کے سلسلے کا پروگرام رہبر کامل،اسوہ حسنہ پر تقاریر،فوجی جوانوں کیلئے نیا سلسلہ بھولے نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.