انوشکا کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں‘مگر کیوں۔۔۔جانئے

 

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کا شماران کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اداکاری کے بعد پروڈکشن کی دنیا میں بھی خوب نام کمارہی ہیں۔ بے تحاشہ کامیابی اور ایک کے بعد ایک پروجیکٹ کے باعث انوشکا کے چاہنے والے ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ان کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں اور نہ انہیں بالی ووڈ کی تقریبات میں جانا پسند ہے ۔انوشکا کے مداحوں کے لئے یہ بات بالکل انہونی ہوگی کہ انوشکا شرما کونہ ہی تقریبات میں شرکت کرناپسند ہے اور نہ ہی دوست بنانا بلکہ پارٹی میں جاکر وقت ضائع کرنے کے بجائے انوشکا گھر میں آرام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.