Anushka Sharma in a still from Pari teaser.

انوشکا شرما کی ہارر فلم ’’پری ‘‘ ریلیز کے پہلے دن 4.36کروڑ کمانے میں کامیاب

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ہارر فلم ’’پری ‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن 4.36کروڑ کا بزنس کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کی ہارر فلم ’’پری‘‘ نے پہلے دن 4.36کروڑ کام لئے،فلم نے صبح کے شو میں کم بزنس کیا لیکن رات کے شو میں اچھا بزنس رہا،فلم کی کہانی مافوق الفطرت سرگرمیوں کے گرد گھومتی ہے،فلم کے ہدایتکار پروسیت رائے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں بنگالی اداکار پارامبرتا چیترجی اور انوشکا شرما شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.