Anushka Sharma

انوشکا شرما اپنی نئی فلم ”سوئی دھاگہ“ کی پروموشن میں مصروف

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم سوئی دھاگہ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ جے پور کی یونیورسٹی پہنچیں جہاں انکے مداحوں نے نہ صرف شانداراستقبال کیا بلکہ انوشکا کیلئے ویرات کوہلی کے خوب نعرے لگائے۔یوں ویرات کوہلی کے نام کے نعروں پر انوشکا شرما کھل ا±ٹھیں جبکہ ساتھ ہی محبر کا اظہار بھی کرڈالا۔دوسری جانب فلم سوئی دھاگہ میں انوشکا شرما کے دلچسپ میمزجہاں سوشل میڈیا پروائرل ہو رہے ہیں وہیں انوشکا شرما اپنے ان میمز پر خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے شرط کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم ‘سوئی دھاگہ کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے جس میں انوشکا اور ورون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔فلم رواں سال 28 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.