انسانی جسم میں وٹامن ڈی کااصل کام کیا ہے؟

ویب ڈیسک :: وٹامن ڈی کا اصل کام ہڈیوں کو مضبوط کرنا نہیں بلکہ انسانی جسم میں موجود کیشلیم کو جذب کرنا ہے۔

 انتہائی اہم نقطہ بیان کرتے ہوئے آرتھو پیڈک سرجن نے بتایا کہ انسانی جسم میں دو جگہ پر کیشلیم پایا جاتا ہے ، ایک خون اور دوسرا ہڈیوں میں، خون میں کیلشیم کے بہت سارے افعال ہیں، مثال کے طور پر بلڈ کلاٹنگ۔جب خون میں کیشلیم کم ہوتا ہے تو ہڈیاں خون کو کیشلیم فراہم کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بلڈ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے تو کیلشیم کی مقدار مکمل ہوتی ہے مگر اس کے برعکس ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے۔آرتھو پیڈک سرجن پروفیسر محمد پرویز انجم نے بتایا کہ ہڈیوں میں کیشلیم کی کمی معلوم کرنے کے لئے بون منرل ڈینسٹی( بی ایم ڈی) نامی ٹیسٹ کرایا جاتا ہے جوکہ ہڈیوں میں کیشیلم کی مقدار کو بتاتا ہے۔وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کسی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور کسی اور وٹامنز کے مقابلے میں وٹامن ڈی کے لیے تمام خلیات ایک ریسیپٹر کی طرح کام کرتے ہیں، انسانی جسم کے لئے وٹامن ڈی کا سب سے بڑا ذریعہ کیا ہے؟ اور وٹامن ڈی کی زیادتی کے باعث کون سے بیماری جنم لے سکتی ہیں؟۔

کیلشیم سپلیمنٹ کا استعمال

 خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرتھو پیڈک سرجن نے کیلشیم سپلیمنٹ کو خالی پیٹ استعمال کرنے کی ممانعت کرتے ہوئے بتایا کہ کھانے کے دوران یا کھانے کے بعد کیلشیم سپلیمنٹ استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کیلشیم سپلیمنٹ کو کسی دوسری دوا کے ساتھ ہرگز استعمال نہ کریں، کوشش کرے کہ دیگر ادویات اور کیلشیم سپلیمنٹ کو استعمال کرنے کے دوران تیس منٹ کا وقفہ رکھا جائے۔

وٹامن ڈی کی ادویات کو کس طرح استعمال کیا جائے؟

وٹامن ڈی کے کیپسولز اور انجیکشن کو ڈاکٹرز کی دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں کیونکہ یہ ڈوزز پر مشتمل ہوتے ہیں، کچھ کیلشیم دو لاکھ یونٹس پر بھی مشتمل ہوتا ہے جو کہ وٹامن ڈی کے اندر ہی اثر رکھتا ہے، میرے نزدیک وٹامن ڈی کے استعمال میں پندرہ دن کا وقفہ ہونا چاہیئے۔ڈاکٹر نے اسے مفروضے کو بھی غلط اور صحت کے لئے نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جتنی کیلیشم کھاؤگے اتنی ہی جسم میں کیلشیم بڑھ جائے گی، انہوں نے خبردار کیا کہ یہ انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہے اسطرح کے عمل کرنے سے وٹامن ڈی انٹاکسی کیشن ہوجاتی ہے جو صحت کے لئے مضر ہے۔کیلسمیا اور وٹامن ڈی کو دو الگ الگ چیزیں قرار دیتے ہوئے پروفیسر محمد پرویز انجم نے بتایا کہ جب بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے تو اسے ریکٹس کا نام دیا جاتا ہے، اس بیماری کے سبب بچوں کے ہاتھ پاؤں مڑجاتے ہیں جبکہ بڑی عمر میں ہوتو اسے اوسٹو یوروسس کہتے ہیں،

وٹامن ڈی کی کمی کی اہم علامات

بڑی عمر کے افراد میں جلدی تھکاوٹ ہوجانا، ہڈیوں میں درر ہوناچڑچڑاپن اور نفسیاتی دباؤ کو وٹامن ڈی کی کمی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر نے واضح کیا کہ یہ وٹامن ڈی کی کمی کے باعث ہوسکتی ہے مگر لازمی نہیں ہے کہ وٹامن ڈی کے استعمال سے یہ مسائل ختم ہونگے، انہیں ختم کرنے کے لئے اچھے معالج کو دکھانا ضروری ہے۔ڈاکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر انسان متوازن غذا کا استعمال کرے تو اسے کسی وٹامن ڈی کی سپلیمنٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.