انسانی اسمگلنگ کے واقعات پر جان ابراہم خاموش نہ رہے

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارجان ابراہام نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارجان ابراہام نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی انسانی سمگلنگ انسانیت کے لئے سنگین خطرہ ہے،یہ انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ غربت ،عدم مساوات ،تنازعات اور ناخواندگی ہے ،اگر ان خطرات کی نشاندہی کر کے ان پر توجہ دی جائے تو سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ کے لوگوں کو انسانی حقوق کی پاسداری ،تحفظ اور عزت و احترام سے اس غیر انسانی فعل کو انجام تک پہچانا چاہیے یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ جان ابراہم فلمساز ابھیشیک شرما کی فلم پرمانو: دا سٹوری آف پکھران میں نظر آئیں گے جو رواں سال 8 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.