انجلینا جولی نے کھانے کیلئے فلمیں چھوڑ دیں

لاس اینجلس جدت ویب ڈیسک ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے کھانا پکانے کی کلاسز لینے اور بچوں کے لیے بہتر ماں ثابت ہونے کے لیے فلموں سے دوری اختیار کرلی۔حال ہی میں دیے جانے والے ایک انٹرویو میں جولی کا کہنا تھا کہ سابق شوہر بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد وہ اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کے معاملات پر توجہ دے رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’میری پہلی ترجیح میرا خاندان ہے، اپنی زندگی اور اپنی صحت کی میں خود ذمہ دار ہوں۔ یہی وہ چیز ہے جو ایک عورت کو مکمل بناتی ہے۔فی الحال جولی بطور ہدایت کارہ اپنی فلم ’فرسٹ دے کلڈ مائی فادر‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔جولی کا کہنا ہے کہ اس فلم کی پروموشن کے علاوہ وہ اور کسی فلم میں حصہ نہیں لے رہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے بچوں کو خود ناشتہ بنا کر دوں اور گھر کی دیکھ بھال کروں۔انجلینا جولی نے انکشاف کیا کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد وہ ہائپر ٹینشن کا شکار ہوگئی تھیں جبکہ انہیں بیلز پالسی نامی مرض بھی لاحق ہوگیا تھا جس میں چہرے کے عضلات کمزور ہوجاتے ہیں اور چہرہ ایک طرف سے ڈھلکنے لگتا ہے، تاہم ایکوپنکچر طریقہ علاج کے بعد اب وہ اس بیماری پر خاصی حد تک قابو پاچکی ہیں۔یاد رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان ایک عرصے سے تعلق قائم تھا۔ دونوں سنہ 2014 میں رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہوئے تاہم گزشتہ برس ستمبر میں یہ تعلق ٹوٹ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.