Hindu Muslim Clash India

انتہا پسند ہندوئوں نے اپنی اصلیت دکھا دی‘ مسلمان کیساتھ کیا کردیا ۔۔۔

جے پور جدت ویب ڈیسک بھارتی ریاست راجستھان میں ایک گائے ٹرانسپورٹ کرنے کے باعث دو افراد پر کیے گئے ایک مسلح حملے میں ایک مسلمان شہری شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ یہ حملہ ان سخت گیر ہندو کارکنوں نے کیا جو خود کو ’گائے کے محافظ‘ قرار دیتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست راجستھان میں مسلمانوں کے ایک گروپ نے بتایاکہ اس واقعے میں ہندو کارکنوں کے ایک گروپ نے ایک گائے کو ٹرانسپورٹ کرنے والے دو افراد پر پہلے فائرنگ کی اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔راجستھان کے ضلع الوار کے اعلیٰ پولیس اہلکار مول سنگھ رانا نے تصدیق کی کہ یہ ہلاکت خیز واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ ساتھ ہی مول سنگھ رانا نے یہ بھی کہاکہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد گائیوں کے اسمگلر تھے۔ ہم اس حملے کی تفصیلی چھان بین کریں گے۔راجستھان میں مسلمانوں کی میو برادری کے ایک رہنما مولانا حنیف نے بتایاکہ ان دونوں افراد کا تعلق میو برادری سے تھا۔ وہ ایک گائے کو اپنے گھر لا رہے تھے، نہ کہ اسے ذبح کرنے کے لیے کسی جگہ لے جا رہے تھے۔ ان میں سے ایک شخص، جوفائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تھا، انتقال کر گیا جبکہ دوسرا ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.