انتہائی فحش آئٹم سانگ ” کیف و سرور “ کی مکمل ویڈیو جاری

جدت ویب ڈیسک پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے کیونکہ پاکستانی فلم ”نامعلوم افراد 2“ کے انتہائی فحش آئٹم سانگ ” کیف و سرور “ کی مکمل ویڈیو جاری کردی گئی ہے ، ۔گانے میں تخلیق کاری کا بھی فقدان نظر آتا ہے ، گانے کا انداز بالی ووڈ فلم ایجنٹ ونودکے گانے ” دل میرا مفت کا“ جیسا ہے جس میں کرینہ کپور ایک ساتھی اداکارہ کے ہمراہ مجرا کرتی ہیں جبکہ گلشن گروور اور دیگر منفی کردار میٹنگ میں مصروف ہوتے ہیں اسی طرح کیف و سرور گانے میں بھی نیئر اعجاز دیگر منفی کرداروں کے ہمراہ میٹنگ کر رہے ہیں جبکہ سامنے صدف کنول کا مجرا ہو رہا ہےتفصیلات کے مطابق فلم نا معلوم افراد 2 کا گانا کیف و سرور نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے گایا ہے، جس پر ماڈل گرل صدف کنول نے خوب فحاشی پھیلائی ہے۔ صدف کنول اس گانے میں انتہائی مختصر لباس پہن کر بیلی ڈانس کرتی نظر آتی ہیں جس پر سنجیدہ حلقوں نے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کو کلچر کی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.