karachi

انتظارقتل کیس: مقتول کے والد کا ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط، خدشات کا اظہار

کراچی جدت ویب ڈیسک مقتول انتظار کے والد نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں تاخیرشواہدمٹانے کا سبب بن سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کیے جانے والے انتظار کے والد اشتیاق احمد نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات تاخیر کا شکار ہوئی، تو شواہد ضائع ہوسکتے ہیں۔اس ضمن میں مقتول کے والد نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھاہے، جس میں یاددہائی کروائی کہ وزیر اعلی نے انتظار کے قتل کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی منظوری دی تھی.انتظار کے والد اشتیاق احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ انھیں وزیر اعلی کے احکامات پر عمل درآمد سے متعلق کسی قسم کی آگاہی نہیں، جس کی وجہ سے وہ اندیشوں کا شکار ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے اب تک مجھے کوئی سمن نہیں ملا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے، کیوں کہ ان کا خاندان واقعے کی تفتیش سے متعلق اندیشوں کا شکار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.