انتشاری عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،شہبازشریف

لاہور جدت ویب ڈیسک وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتشار پسند عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اور سی پیک مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 4 سال کے دوران ترقی و خوشحالی کے میگا منصوبے مکمل ہوئے، مسلم لیگ ننے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے جب کہ مخالفین نے اقتدار کی خاطر ملکی معیشت اور جمہوری استحکام کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ انتشار پسند عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اور سی پیک مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے جب کہ ہماری پالیسیوں کا محور عام آدمی ہے جس کی فلاح و بہبود دل و جان سے عزیز ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی گواہ ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کو روکنے کیلئے دھرنا گروپ نے کتنے دھرنے دیئے اور اس دوران چینی صدر کو پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم چین نے مثالی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان کو دی جو مسلم لیگ ن کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لایا ہے ، تباہ حال معیشت کو اپنی ڈگر پر چلایا تاہم ایک بار پھر مخالفین نے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردی ہیں مگر ہم ان رکاوٹوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنی پالیسیاں جاری رکھیں گے اور مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں جائے گی اور 2018ئ کے الیکشن میں ڈنکے کی چوٹ پر کامیاب حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام پہلے کی طرح اب بھی دھرنے ، الزامات اور جھوٹ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے اور وہ ترقی وخوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن اور نوازشریف کیساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.