Amir Khan Bollywood

امیتابھ بچن کو دیکھ کر لائنیں بھول جاتا ہوں‘عامر خان

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو سامنے دیکھ کر کچھ بول نہیں پاتا اور اپنی لائنز بھول جاتا ہوں۔مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے بالی وڈ اسٹار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں پہلی بار بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئیں گے ۔امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں انہوںنے کہا کہ میں خودکو ایسے شخص کے طور پر دیکھتا ہوں جو ہر وقت سیکھنے کی کوشش کرتا ہے، ہر فلم جو میں کرتا ہوں ، میرے لئے سیکھنے کا ذریعہ ہوتی ہے۔عامر خان نے کہا کہ میگا اسٹار کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا جو اب پورا ہو رہا ہے ¾میں ہمیشہ سے امیتابھ بچن کا مداح رہا ہوں، فلم کی ریہرسل کے دوران جب میں انکے ساتھ بیٹھ کر ڈائیلاگز پڑھتا ہوں تو وہ میرے لئے بڑا پر جوش لمحہ ہوتا ہے۔میں ان کے سامنے کچھ بول نہیں پاتا، اپنی لائنز صھیح طور پر یاد نہیں کر پاتا۔یش راج فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان رواں سال 7 نومبر کو ریلیز کی جائےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.