امریکی حکومت ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ایران

تہران جدت ویب ڈیسک ایران نے امریکی اقدامات اور رویے کو دشمنی پر مبنی اور ہٹ دھرمی کا آئینہ دار قرار دیا ۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تہران میں ملکی و غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی پالیسیوں میں تضاد پایا جاتا ہے اور اس ملک پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔انھوں نے کہا کہ امریکا کی موجودہ حکومت مضبوط ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ دنیا میں ایران کے لئے مسائل و مشکلات پیدا اور کشیدہ سیاسی و نفسیاتی ماحول تیار کیا جا سکے۔ ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا، ایران کے اقتدار سے تشویش میں مبتلا ہے اور کہا کہ امریکا کو یہ جان لینا چاہئے کہ اس کے غلط و غیرسنجیدہ اقدامات کے نتیجے میں اسے ندامت و پشیمانی کے علاوہ اور کچھ حاصل نہیں ہوگا۔بہرام قاسمی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدہ اپنی پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.