امریکہ نے اسامہ بن لادن کے دستاویزات کی تفصیل جاری کردی۔۔۔جانئے

امریکہ جدت ویب ڈیسک امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے مبینہ طور پر دہشت گردی تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والے دستاویزات کی مزید تفصیلات جاری کردیں۔میڈیا کے مطابق سی آئی اے نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی تقریباً 4 لاکھ سے زائد دستاویزات کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں جن میں کچھ تحریری دستاویز،متعدد نجی ویڈیوز، پشتو و بھارتی گانے ، ہالی ووڈ فلمیں، دستاویزی فلمیں، کارٹونز اور ویڈیو گیمز شامل ہیں۔ دستاویز میں القاعدہ اور ایران کے درمیان مبینہ تعلقات کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیزایف ڈی ڈی کے سینیئر اسکالرز تھامس جوزسیلن اور بل روگیو نے 19 صفحات پر مشتمل اس دستاویز کا پہلے ہی جائزہ لے لیا تھا جو اب جاری کی گئی ہے اور جس میں القاعدہ اور ایران کے درمیان تعلقات کی کچھ تفصیلات درج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.