امان اللہ نے گانوں کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ تہلکہ مچ گیا۔۔۔جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک اسٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ امان اللہ نے کہا ہے کہ بلا وجہ گانوں کی بھرمار سے اسٹیج ڈرامے کا حسن برباد ہو چکا ہے ، آج ہمیں اچھے ڈرامے لکھنے والوں کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے ایک انٹریو کے دوران کہا کہ چالیس سال پہلے گلوکاری کا شوق تھا مگر قسمت مجھے اداکاری کی طرف لے آئی اور اب تک ایک ہزار سے زیادہ اسٹیج ڈراموں میں کام کر چکا ہوں۔جس دور میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اس وقت حاجی البیلا ، خالد عباس ڈار ، جمیل بسمل جیسے سینئر اداکار موجود تھے اور میری زیادہ تر بیٹھک حاجی البیلا کے ساتھ ہوتی تھی ،برجستہ جملے بازی میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا ، یہ لوگ واقعی بڑے اداکار تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حصے کی وہ تمام کامیابیاں سمیٹ لی ہیں جو کسی بھی فنکار کا خواب ہوتی ہیں اور اب بھی اسٹیج کے ساتھ ٹی وی شو میں مصروف ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے متعدد مرتبہ یہ تجویز دی ہے کہ تھیٹر کو بہتر کرنے کے لئے اسکی کیٹکریز بنا دیں جہاں سنجیدہ اور مزاحیہ ڈرامے علیحدہ علیحدہ ہوں جبکہ بچوں کے لئے بھی تھیٹر کا قیام ضروری ہے تاکہ ان کو بھی اچھی ذہنی تفریح مل سکے ۔مگر افسوس کہ اب تک ارباب اختیار نے میری اس تجویز کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.