الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن جاری نوازشریف کی اسمبلی رکنیت ختم،تاحیات نہ اہل

جدت ویب ڈیسک :28جولائی سے این اے 120 کی سیٹ خالی قرار ، جلد ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے گا مقامی ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر سردار رضا بیرون ملک ہیں اور ان کی عدم موجود گی میں الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن تیار کرکے قائم مقام الیکشن کمشنر کو بھجوادیا جس کے دستخط ہونے کے بعد نوازشریف کی حلقہ این اے 120سے اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ یہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیااور اب نئی کابینہ کے آنے تک یہ نوٹس کارآمد ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published.