الیکشن کمیشن،عمران خان کے خلاف سماعت 20 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ان کے خلاف جہلم میں این اے 63 اور ساہیوال میں این اے 163 کے ضمنی انتخابات کے دوران پابندی کے باوجود جلسوں سے خطاب کا الزام ہے۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس âرá سردار محمد رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت کی جس پر عمران خان کے وکیل سید علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کا یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے اس کا فیصلہ آنے تک یہاں پر سماعت ملتوی کی جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف اس کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.