اقوام متحدہ کی امن فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

برلن جدت ویب ڈیسک مالی میں جرمن فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 امن اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ڈوئچے ویلے کے مطابق مالی کے شمالی صحرائی علاقے میں تباہ ہونے والا یہ ہیلی کاپٹر اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ تھا۔یہ فوجی ہیلی کاپٹرگائو کے شمال میں 70 کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا ۔جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ اس حادثے میں 2 فوجی اہلکار ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جرمن حکومت نے تقریباً سات ماہ قبل مالی میں جرمن مشن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت وہاں ایک ہزار جرمن فوجی تعینات کیے جانا تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.