اقربا پروری پر جاری بحث میں شامل نہیں ہونا چاہتی، ودیا بالن

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈاداکارہ ودیا بالن فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر جاری بحث پر اپنی رائے کا اظہار نہیں کرنا چاہتیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ودیا بالن نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی یہ تنازعہ شروع کیا، انہیں پورے احترام کے ساتھ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں اقربا پروری پر ہو نے بحث سے عاجزآگئی ہوں۔جیسے ہی میں اخبار کا صفحہ پلٹی ہوں اور مجھے یہ لفظ نظرآتا ہے تو مجھے اسے پڑھنے میں کوئی دلچسپی محسوس نہیں ہوتی۔ودیا نے آنے والی فلم ’تمہاری سْلو‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ جی ہاں، ہم ہوا ہوائی گانے سے سری دیوی کے لئے احترام کا اظہارکررہے ہیں۔مجھے فلم کی شوٹنگ میں انتہائی مزا آیا اور اب فلم پوسٹ پروڈکشن میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.