اقامہ۔۔۔ان۔۔۔۔ٹوئیٹر

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک ؛ : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خواجہ آصف کا اقامہ ٹوئٹر پر پوسٹ کر دیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اوروزیروں کی بےنقاب ہونے والی بددیانتی حیران کن ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم اوروزیروں کی بےنقاب ہونے والی بددیانتی حیران کن ہے، ان کے لالچ سے ہم واقف ہیں مگر پھر بھی اتنی بددیانتی ہے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ پوسٹ کردیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مافیا کے پاس متحدہ عرب امارات کے اقامے ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات کے بینک پابند نہیں ہیں اور نہ ہی اقاما ہولڈرز کے اکاؤنٹ کی تفصیلات ظاہر کرتا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.