Kangna Ranaut Bollywood Actress

اعلیٰ عہدوں پر تعینات خواتین بھی ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں، کنگنا رناوت

ممبئی جدت ویب ڈیسک : نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ صرف عام خواتین نہیں بلکہ وہ خواتین بھی ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں جو اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہوتی ہیں۔میڈیا سے بات چت کے دور ان اداکارہ کنگنا رناوت نے ہراسانی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین جو اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہوتی ہیں، ان کے ارد گرد موجود آدمی ان کے ساتھ بہت سخت انداز میں پیش آتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی عورت کسی اعلیٰ عہدے تک پہنچے۔ یہ مرد خواتین کو ہراساں کرتے ہیں، ان پر جملے کستے ہیں اور انہیں دھمکاتے ہیں۔کنگنا رناوت نے مرد اور خواتین کو دی جانے والی تنخواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا بھارت میں آج بھی خواتین اپنے حقوق کےلئے لڑ رہی ہیں جن میں برابری کی سطح پر تنخواہ اور عہدہ شامل ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں کنگنارناوت اور اداکار سونو سود کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا جس کے مطابق سونوسود نے فلم ’’مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ سے صرف اس لیے کنارہ کشی اختیار کی ہے کیونکہ فلم میں کنگنا رناوت ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.