اظہر محمود نے فہیم اشرف کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔۔۔جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک اظہر محمود نے کہا کہ فہیم اشرف صلاحیتوں سے مالامال آل راؤنڈر ہیں، امید ہے کہ وہ عبدالرزاق اور میرے بعد پیدا ہونے والا خلا پُر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ بولنگ کوچ اظہر محمود کو فہیم اشرف میں عبدالرزاق کی جھلک نظر آگئی۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک اور تیسرے میچ کے آخری اوور میں 2 چھکے ان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔سابق اسٹار نے کہاکہ جدید دور کی کرکٹ میں رنز روکنا آسان نہیں رہا،اس لیے وکٹیں لینے والے بولرز کامیاب رہتے ہیں، دائرے کے اندر فیلڈرز اور بھاری بیٹ کی موجودگی میں حریف ٹیم کو بڑا ٹوٹل بنانے سے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ وکٹیں تسلسل سے گرائی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.