Khursheed Shah PPP

اسپتال پر چھاپہ مارنے سے پہلے چیف جسٹس کو اپنا عہدہ دیکھنا چاہیے تھا،خورشید شاہ

اوکاڑہ: جدت ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو کراچی کے نجی اسپتال میں چھاپہ مارنے سے قبل اپنا عہدہ دیکھنا چاہیے تھا‘اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج گرفتار شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں کے معاملے پر کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو کراچی کے نجی اسپتال میں چھاپہ مارنے سے پہلے اپنا اسٹیٹس دیکھنا چاہیے تھا کیونکہ یہ کام تو کوئی جج یا مجسٹریٹ بھی کر سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں اعتزاز احسن کے حوالے سے آخری رات تک کوشش کریں گے جب کہ ضمنی الیکشن میں تمام حلقوں پر مشاورت سے امیدوار لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.