اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کا تحریری جواب

جدت ویب ڈیسک :پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان نے تحریری جواب تیار کرلیا آج ٹربیونل کے روبرو پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق معطل کرکٹر نے اپنا تحریری جواب تیار کرلیا ہے، جس میں خود پر لگے پانچوں الزامات مسترد کیے ہیں، شرجیل خان کا موقف ہے کہ یوسف ایک فین کی حیثیت سے ملا۔اسپاٹ فکسنگ ٹربیونل میں شرجیل خان کیس کی سماعت 3 ماہ سے جاری ہے جس میں معطل کرکٹر اور پی سی بی کی جانب سے دلائل مکمل کرنے کے بعد ٹربیونل نے 29 جولائی کو تحریری دلائل جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ملاقات سے متعلق پی سی بی کو بتانے میں جان بوجھ کر تاخیر نہیں کی گئی، ذرائع کے مطابق تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس مفروضوں پر مبنی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.