Steel Mills Dutty IMF and America

اسٹیل پر ڈیوٹی عائد کرنا امریکہ کے لیے بھی نقصان دہ ہے: آئی ایم ایف

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک :عالمی مالیاتی ادارے âآئی ایم ایفá نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور ایلومنیم کی درآمد پر 10 سے 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے مجوزہ اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدام سے امریکہ کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کو بھی نقصان ہو گا۔ اور دوسرے ممالک بھی اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے لیے صدر ٹرمپ کے نقش قدم پر سخت تجارتی پابندیاں عائد کریں گے۔واضح رہے کہ امریکہ سب سے زیادہ سٹیل کینیڈا سے خریدتا ہے جبکہ کینیڈا کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈیوٹی سے سرحد کے دونوں جانب نقصان ہو گا۔بہت سے دوسرے ممالک کے ساتھ ساتھ کینیڈا نے بھی کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے اس منصوبے پر پیش رفت کریں گے تو وہ بھی جوابی کارروائی پر غور کریں گے۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ کے وزرائے تجارت امریکہ سے آنے والی ساڑھے تین ارب ڈالر مالیت کی درآمدات پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔عالمی تجارتی ادارے کے سربراہ رابرتو آسویدو نے کہا ہے کہ ‘تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس تنازعے کو صدر ٹرمپ کی اس ٹویٹ نے مزید ہوا دی جس میں انھوں نے کہا ‘تجارتی جنگیں اچھی ہوتی ہیں۔’صدر ٹرمپ نے منگل کو جب سٹیل کی درآمد پر 25 فیصد اور ایلومینم پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تو اس کی بڑے پیمانے پر بین الاقوامی مذمت کی گئی۔یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ینکر نے اس کا سخت جواب دینے کا تہیہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ‘اگر غیر منصفانہ اقدامات سے ہماری صنعت متاثر ہوئی تو ہم چپ نہیں بیٹھے رہیں گے۔’ ادھر فرانس کے وزیرِ معیشت نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اس کا ‘سخت، منظم اور متحد جواب دے گی۔’ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیل اور ایلومینم کی درآمد پر ڈیوٹی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ تجارتی جنگیں اچھی چیز ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ امریکہ تجارت میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھا رہا ہے اور اس کے لیے تجارتی جنگ جیتنا آسان ہو گا۔ کینیڈا، یورپی یونین ، میکسیکو، چین اور برازیل نے کہا ہے کہ وہ بھی جوابی اقدامات کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ #/s#

Leave a Reply

Your email address will not be published.