Stock Exchange and SECP Board

اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی میں بورڈ کی تشکیل نو کے لئے ٹھن گئی

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سکیورٹیز اینڈ ا یکسچینج کمیشن آف پاکستانâایس ای سی پیá میں اقلیتی حصص داروں کے ڈائریکٹروں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ میں رکنیت دینے کے معاملہ پر ٹھن گئی ۔ایس ای سی پی اقلیتی حصص داران کے نمائندوں کو بورڈ میں فوری نمائندگی کیلئے نئے بورڈ کی تشکیل کا خواہاں ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج فروری 2019تک موجودہ بورڈ کو برقرار رکھنے پر اڑ گئی۔ مشیر وزارت خزانہ مفتاح اسماعیل نے معاملہ میں مداخلت کر کے متفقہ طور پر معاملہ کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن اور کارپوریٹائزیشن کے پانچ فیز تھے جن میں پہلے فیز میں اسٹاک مارکیٹ کے انتظامی ڈائریکٹروں پر ٹریڈنگ کی پابندی عائد کر دی گئی اور انہیں انتظامی ڈائریکٹر بنا دیا گیا ٹریڈنگ کرنے والے ڈائریکٹروں کو الگ کر دیا گیا دوسرے مرحلے میں ملک کی تینوںاسٹاک ایکس چینجز کراچی اسٹاک ایکسچینج، لاہور اسٹاک ایکسچینج اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج یکجا کر کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بنا دی گئی تیسرے مرحلے میں اس کے 40فیصد حصص اسٹریٹیجک سرمایہ کار کو فروخت کرنا تھے جن میں چینی کنسورشیم کو40فیصد حصص فروخت کئے گئے چوتھے مرحلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بقیہ 20 فیصد حصص عوام کو فروخت کئے گئے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مکمل خود مختاری دے کر اسے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنا دیا گیا اس طرح اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن اور کارپوریٹائزیشن کامرحلہ30جون2017کو مکمل ہو گیا اس مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد یہ سوال سامنے آیا کہ عوام کو 20فیصد حصص فروخت کئے گئے ان کے نمائندے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ میں نہیں ہیں لہذا ایس ای سی پی نے ان اقلیتی نمائندوں کے ڈائریکٹروں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ میں لانے کیلئے بورڈ کی تشکیل نو اور ڈائریکٹروں کے انتخا ب کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو28فروری تک کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی موجودہ انتظامیہ اور ڈائریکٹروں نے ایس ای سی پی کے نئے بورڈ کی تشکیل کے احکامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے ایس ای سی پی کا موقف تسلیم کرنے ہوئے کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کی تشکیل کیلئے اسٹاک ایکسچینج کی موجودہ انتظامیہ سے حتمی مذاکرات کر کے جلد ڈائریکٹرز کے انتخابات کی تاریخ طے کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.