International Watch List America Islamabad

اسلام آباد کوعالمی واچ لسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک :ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے چند ہفتوں قبل پیش کی جانے والی تحریک کے مطابق امریکا پاکستان کو عالمی دہشتگردوں سے متعلق مالیاتی ’’واچ لسٹ‘‘ میں شامل کرسکتا ہے،جس کی نگرانی منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والا گروپ کرے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ چند ماہ سے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہونے سے بچنے کی کوشش کررہا ہے کہ جو فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس âایف اے ٹی ایفá کی رو سے مالیاتی ضابطوں پر عمل درآمد پر پورے نہیں اترتے اور جن پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کا قوی شبہ کیا جارہا ہے،خدشہ ہے کہ اس فہرست میں شامل ہونے کے باعث پاکستانی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔اسلام آباد کے عسکریت پسندوں سے روابط پر امریکا پاکستان کو دھمکی دیتا رہا ہے کہ امریکا پاکستان کےساتھ سختی برتے گا،گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی تقریباً 2 ارب ڈالرز کی امداد بند کردی تھی۔ دوسری جانب اسلام آباد نے افغانستان اور بھارت میں عسکریت پسندوں کےساتھ روابط اور ان کی مدد کرنے کی تردید کردی ہے۔ اگلے ہفتے پیرس میں منعقد ہونے والی ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کےخلاف یہ قرارداد منظور ہوسکتی ہے جس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔بد ھ کو مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کےخلاف تحریک چند ہفتے قبل پیش کی تھی،ہم امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کےساتھ مل کر نامزدگیاں واپس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اس بات میں کامیاب ہوجائیں گے کہ ہمیں واچ لسٹ میں شامل نہ کیا جائے۔#/s#

Leave a Reply

Your email address will not be published.