اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس اتوار کو ہوگا‘جس کی صدارت اسلام آبادفٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کریں گے ‘ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے کے مطابق اجلاس میں اسلام آبادفٹ بال ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل اور آئندہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت ہوگا۔اجلاس میں میزبانی کے فرائض اسلام آبادفٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید تنویر احمد انجام دیں گے۔اور اجلاس میں مجلس عاملہ کے تمام ممبران کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
