اسرائیل قبلہ اول مسلمانوں کے ہاتھ سے چھیننا چاہتا ہے،طیب ایردگان

استنبول جدت ویب ڈیسک ترک صدر رجب طیب ایردگآن نے کہا ہے کہ قبلہ اول کے حوالے سے اسرائیل کے مکروہ حربے مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں سے چھیننے کی منظم سازس کا حصہ ہیں۔ اسرائیل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قبلہ اول مسلمانوں کے ہاتھ سے چھیننا چاہتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول میں حکمران جماعت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کو دہشت گرد قرار دے کراسرائیل اس سازش میں ہے کہ قبلہ اول مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل جائے، مگر اسرائیل کے اس طرح کے تمام حربے ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی تقسیم اور اس میں فلسطینیوں کو عبادت سے روکنے کے اسرائیلی حربے کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے دفاع قبلہ اول اور عالم اسلام کے تمام سلگتے مسائل کے حل کے لیے ملی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قبلہ اول کے دفاع پر عالم اسلام میں کوئی اختلاف نہیں اور پوری مسلم امہ مسجد اقصیٰ اور القدس کی بنیاد پر متحد ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.