Finance Minister Ishaq Dar

اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ واپس لے لی گئی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ اور اقتصادی امور کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے طبعت کی ناسازی کے باعث وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے اور ذمہ داریوںسے سبکدوش ہونے سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو20نومبر کو خط لکھا جو آج وزیراعظم کوموصول ہوا جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشاورت کے بعد شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کی چھٹیاں منظور کرتے ہوئے ان سے تمام ذمہ داریاں واپس لے لیں۔وفاقی وزرا اور وزیر مملکت کی چھٹی اور استحقاق سے متعلق رولز 17 (1) 1975 کے مطابق انہیں چھٹی دی گئی ہے، رولز کے تحت یہ چھٹی زیادہ سے زیادہ 3 ماہ پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ اسحاق ڈار سے واپس لی گئی ذمہ داریاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس رہیں گی اور مشاورت کے بعد وہ وزارت خزانہ کا قلمدان کسی اور شخص کودینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار کے استعفے سے متعلق آج کل خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.