Areej Khan

اریج خان کے درجنوں فیک آئی ڈیز بن گئے،اریج خان شدید کوفت کا شکار

مانگا منڈی جدت ویب ڈیسک :معروف فیشن آئیکون و بیوٹیشن اریج خان کے فیس بک پر درجنوں فیک آئی ڈیز بن گئے،اریج خان شدید کوفت کا شکار،پرستار ان فیک آئی ڈیز سے محتاط رہیں اور ان کی رپورٹ کریں ،خود سیلون پر مصروف ہونے کی وجہ سے فیس بک استعمال ہی نہیں کرہی،آن لائن کے مطابق ماڈل و بیوٹیشن اریج خان کی مقبولیت کی بنائ پر ان کے درجنوں فیس بک آئی ڈیز بن چکے ہیں جن سے ان کے پرستاروں اور جاننے والوں کو فرینڈ ریکوئسٹ اور میسجز کیئے جارہے ہیں ان شکایات سے تنگ آکر اریج خان نے اپنے پرستاروں اور جاننے والوں سے گذارش کی ہے کی ہے اپنے سیلون پر مصروفیت کی بنائ پر وہ اپنا فیس بک آئی ڈی استعمال ہی نہیں کررہی ہیں مگر ان کے دوستوں اور عزیزو اقارب نے انہیں بتایاہے کہ ان کے نام سے درجنوں آئی ڈیز بن چکے ہیں جو انہیں فرینڈ ریکوئسٹ اور میسجز بھیج رہے ہیں اریج خان کا کہنا ہے کہ ان کے دوست اور پرستار ان فیک آئی ڈیز سے آنیوالی فرینڈ ریکوئسٹ اور میسجز کا رسپانس نہ دیں اور ان کی رپورٹ کریں کیونکہ وہ فیک ہیں اور ان کا غلط استعمال کیا جارہاہے اریج خان نے کہاکہ ان کا صرف ایک آئی ڈی اریج خان کے نام سے ہی ہے اور وہ اسے کافی عرصہ سے استعمال بھی نہیں کررہی ہیں اس لیئے ان کے پرستار بھی ان فیک آئی ڈیز سے محتاط رہیں اریج خان نے مذید بتایاکہ وہ سائبر کرائمز کے تحت ان فیک آئی ڈیز کے خلاف قانونی کاروائی بھی کریں گی اور ان ناعاقبت اندیش لوگوں کو قانون کی گرفت میں بھی لا ئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.