salman mujahid baloch

ارم عظیم کیلئے ہوٹلوں میں لگژری کمرے بک ہوتے تھے‘ کمروں میں ۔۔۔ہوتاتھا‘ سلمان مجاہد بلوچ نے راز کھول دیئے‘مزید جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک ایم کیو ایم کے سابق رہنماسلمان مجاہد بلوچ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ارم عظیم فاروقی کہا ہے کہ ’’ کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سلمان اپنی کرپشن کا ریکارڈ نکالو ناں، کچھ اپنا بھی بتا ئیں، اتنا پیسہ کہاں سے بنایا؟ ان کا کہنا تھا کہ آخر غصہ کس بات کا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مافیا کو میں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے آشکار کیا، عوام کو انہیں نکال باہر کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلمان مجاہد نے فاروق ستار پر ارم عظیم کیلئے ہوٹلوں میں کمرے بک کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔سلمان مجاہد کا کہنا تھا کہ ارم عظیم جب کراچی آئیں تو ان کیلئے کراچی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ایگزیکٹو روم بھی فاروق ستار نے ہی بک کروایا تھا ، میرے پاس ایسے اور بھی کئی ہوٹلز کے نام اور ویڈیوز موجود ہیں جو میں وقت آنے پر میڈیا کے سامنے لائوں گا ۔ بہتر ہوگا کہ فاروق ستار ان تمام باتوں کو یہیں پر روک دیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ ان ویڈیوز اور تصاویر کے بعد کوئی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.