irum azeem farooque MQM Pakistan

ارم عظیم فاروقی کی جان کو خطرہ‘اہم فیصلہ کرلیا‘ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک سابق ایم کیوایم رہنما ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ میری زندگی کوخطرات ہیں ملک چھوڑکرجا رہی ہوں، ہمیشہ پاکستان زندہ بادکہاہے اورکہتی رہوں گی۔جمعہ کو کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ ایم کیوایم والوں نے مجھے کہاہے کہ ہم تجھے دیکھ لیں گے، میری زندگی کوخطرات ہیں ملک چھوڑکرجا رہی ہوں، ہمیشہ پاکستان زندہ باد کہا ہے اور کہتی رہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے مجھ پر غلط الزامات لگائے، عامرخان،فیصل سبزواری،خواجہ اظہارالحسن آگے نہیں آنے دیتے، ایم کیوایم اچھی جماعت ہے لیکن اس پر مافیا کا قبضہ ہے۔سابق ایم کیوایم رہنما میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.